کورونا ہو یا معاشی مسائل،پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد کرینگے: چین

کورونا ہو یا معاشی مسائل،پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد کرینگے: چین

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات میں چین پاکستان کی ہر ممکنہ معاونت کرے گا اور پاکستان جلد وباء پر قابو پا لے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کی۔اس موقع پر حفیظ شیخ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جاری جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے چین کی حکومت کی طرف سے طبی آلات کی فراہمی اور کورونا مریضوں کے علاج میں مدد کرنے پر چینی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ فریقین نے مستقبل میں معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے مشیر خزانہ کو یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات میں چین کی حکومت پاکستان کی ہر طرح کی ممکنہ معاونت کرے گی۔ چین کی حکومت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کی خواہاں ہے۔دریں اثناء چینی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء عارضی چیلنج ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات انتہائی کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر زیادہ تر مریض جوان ہیں اور ان میں بھی وائرس کی علامات ہلکی ہیں، اس لیے ان کا علاج آسان ہے۔ روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ جب چین کو کورونا وائرس کے سخت چیلنج کا سامنا تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کیلئے سب سے بہتر کام کیا۔ فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ کورونا کے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت، مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیوں نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی

چین

مزید :

صفحہ اول -