نشتر اور کریم بلاک قبر ستان کمیٹی نے ایمبولینس سروس کی منظوری دیدی

  نشتر اور کریم بلاک قبر ستان کمیٹی نے ایمبولینس سروس کی منظوری دیدی

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)قبرستا ن کمیٹی کریم بلاک،نشتر بلاک،علامہ اقبال ٹاؤن کا اہم اجلاس صدر عظمت چوہدری کی صدارت میں ہوا۔قبرستان کمیٹی کو 100فیصد غیر سیاسی رکھنے پر اتفاق، قبرستان کمیٹی کا اجلاس ماہانہ ابنیادوں پر بلانے کا فیصلہ،ممبران کی تجویز پر قبرستان کمیٹی کے آمدن اور اخراجات کا آڈٹ کرنے کی منظوری۔دفتر قبرستان کمیٹی میں ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد۔علامہ اقبال ٹاؤن کے فوت ہونے والوں کے لیے میت کو قبرستان لانے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ،کمیٹی کی طرف سے نشتر بلاک، کریم بلاک قبرستان میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر اطمینا ن کا اظہار۔ سینئر نائب صدر عبدالمجید منہاس،نائب صدر منصور نومی،سابق چیئرمین رانا اختر،میاں اشفاق انجم، چوہدری وسیم لیاقت،ظفر ندیم چوہدری،میاں عرفان،معظم مفتی،اکبر علی،ملک ارشد،مہر رمضان،میاں صفدر کے علاوہ سیکرٹری قبرستان کمیٹی محمد اظہر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔صدر قبرستان کمیٹی عظمت چوہدری نے ہر ممبر کو بروقت اطلاع دینے کے لیےSMS،خط کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دینے اور ممبران کا واٹس ایپ گروپ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں سے تجاویز کے حصول کے لیے جنا زگاہ کے علاوہ مساجد کے باہر باکس لگانے کی منظور ی دی۔اجلاس کی تفصیل حسابات کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے کمپیوٹر ائز رپورٹ ہر ممبر تک پہچانے کی ذمہ داری سیکرٹری کمیٹی کو دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -