کورونا پاکستان میں انتہائی سطح تک پہنچ گیا، عوا م احتیاطی تدابیر پر عمل کریں: شاہ محمود قریشی

  کورونا پاکستان میں انتہائی سطح تک پہنچ گیا، عوا م احتیاطی تدابیر پر عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے، وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسد عمر نے کرونا وبا کے باعث بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد وطن واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
شاہ محمود قریش

مزید :

صفحہ اول -