کورونا،مہنگائی او ر ٹڈی دل نے سفید پوشوں کودربدر کر دیا،جواد احمد

کورونا،مہنگائی او ر ٹڈی دل نے سفید پوشوں کودربدر کر دیا،جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کرونا،مہنگائی اور ٹڈی دل نے سفید پوش طبقے کو دربدر کردیا ہے مگر حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے،ٹائیگر فورس ابھی تک فیلڈ میں نظر نہیں آئی ،حکومت عوامی مسائل پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ اب تک شوگر مافیاز کو تحفظ دیا جارہا ہے جس کے باعث ملک میں چینی کی قیمت 60سے بڑھ کر 90 روپے ہوچکی ہے۔

،برابری پارٹی آنے والے بجٹ میں عوام کی پریشانیاں اور دکھ کم کرنے والے اعلانات کا مطالبہ کرتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ویڈیو لنک گفتگو میں کیا ان کا مزید کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا ہر طرف ذخیرہ اندوزی اور چور مافیاز کا راج ہے،20 کلو آٹے کی قیمت میں یک دم 100روپے سے ذائد کا اضافہ حیران کن ہے اور اب تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے،صوبائی وزیر خوراک علیم خان آٹا بحران پر ناکام ہوچکے ہیں ان کی ناکامی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -