شہباز شریف 2مرتبہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے: فیاض الحسن

  شہباز شریف 2مرتبہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے: فیاض الحسن

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا، اب مکمل ہوئے بغیر نہیں رکے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نیب سے فرار چاہتے ہیں، وہ آج بھی کورونا کورونا کر کے رونا رونا کھیل رہے ہیں۔ ملک کے اپوزیشن لیڈر دو دفعہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے ہیں۔ شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی اور ہمت سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، اب اسی ڈھٹائی اور ہمت سے نیب کے سامنے پیش بھی ہوں۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -