زمین کی غلط ویلیو ایشن کی روک تھام کیلئے جاری مراسلہ پر عملدرآمد نہ ہو سکا

زمین کی غلط ویلیو ایشن کی روک تھام کیلئے جاری مراسلہ پر عملدرآمد نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر ٹیکسز کی جانب سے زمین کی غلط، ویلیوایشن کی روک تھام کیلئے جاری کیے جانے والا مراسلہ پر تاحال عمل درآمد نہیں کروایا جاسکا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت رجسٹری کی پاسنگ کے دوران، کمرشل کو سکنی، سکنی کو زرعی اور مکان کو خالی پلاٹ ظاہر کرنے کی پریکٹس کا انکشاف ہوا ہے اس غیر قانونی عمل کے باعث جہاں حکومتی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑ اہے وہاں دھوکہ دہی اور جعلسازی کی اس پریکٹس میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ممبر ٹیکسیز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ پر پانچوایں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی عمل درآمد کروانے ناکام نظر آئے ستم بلا ستم یہ کہ زیادہ تر کو ان احکامات کے جاری ہونے سے بھی لاعلم نظر آئے ممبر ٹیکسیز پنجاب نے ریونیو سٹاف اور عملہ رجسٹریشن برانچ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا