عوام کرونا میں مبتلا، حکومت مخالفین کو کچلنے میں لگی ہے، اسحاق ڈار

عوام کرونا میں مبتلا، حکومت مخالفین کو کچلنے میں لگی ہے، اسحاق ڈار

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ عمران نیازی حکومت عوام کے تحفظ کے بجائے نیب کے ساتھ کٹھ جوڑ سے مخالفین کو ہراساں کرنے،گرفتار کرنے اور کچلنے میں مصروف ہے جبکہ عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے بے چین ہے لیکن وہ ابھی تک ان کے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکی۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -