گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں لاک ڈاؤن کے دوران1050آپریشن

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں لاک ڈاؤن کے دوران1050آپریشن

  

لاہور(پ ر)دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں ہسپتالوں کے اوپی ڈیز Out patient Departments کے بند ہونے سے عام مریض بھی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے تھے تاہم جلو موڑ میں واقع گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک میں مریضوں کے آپریشنز کیے گئے۔شعبہ آرتھو پیڈک کے ہیڈ اور چیئرمین گھرکی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عا مر عزیز نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شعبہ آرتھو پیڈک میں 1050سے زائد مریضوں کے آپریشز کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاوٗکے لیے ہر ممکن کو شش کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -