لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کوروناوائرس کے باعث شہید

  لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کوروناوائرس کے باعث شہید

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز عامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگئے۔پنجاب پولیس میں کورونا سے شہید افسران و اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق عامر ڈوگر ٹیسٹ مثبت آنے پر چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔اس سے قبل لاہور پولیس کے تین اہلکار شمس، رمضان عالم اور راو جاوید کرونا سے لڑتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد 113 ہے۔کورونا وائرس سے 74 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقا ر حمید کا کہنا ہے کے پولیس ہر قسم کے حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کو سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔پولیس کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا رہی ہے۔

ڈی ایس پی شہید

مزید :

صفحہ اول -