رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

  

پشاور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وہ ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے۔منیر خان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مندوری لوئیر کرم میں ادا کی گئی، وہ جے یو آئی ف کی ٹکٹ پر این اے 45 سے منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے منیر اورکزئی کے انتقال پر پر اظہارافسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘چیئرمین سینیٹ‘قومی اسمبلی کی سپیکرو ڈپٹی سپیکرنے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جمہوریت، پارلیمان، سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

منیر خان اورکزئی

مزید :

صفحہ اول -