مقبوجہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2نوجوان شہید

    مقبوجہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2نوجوان شہید

  

سرینگر/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ظالم بھارتی فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا۔علاوہ ازیں مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے۔دوسری جانب پاکستان نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 2 روز کے دوران 15 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد انسداد در اندازی آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے تو دوسری جانب بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دور روز میں 15 کشمیریوں کا قتل بھارت کے انسانیت سوز مظالم اور جرائم کا مظہر ہے جبکہ بھارتی حکام اپنے جرائم چھپانے کیلئے کشمیری مزاحمت کاروں کی تربیت اور در اندازی کے الزام لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس اور حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے اقدامات کی وجہ سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی۔دفتر خارجہ کی جانب سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت جان لے کہ اس کے مظالم کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور پاکستان مخالف پراپیگنڈہ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -