اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف تمام الزامات واپس لے لئے

اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف تمام الزامات واپس لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا،اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا دیاہے۔گزشتہ روزاداکارہ عظمیٰ خان اورہما خان نے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو اپنا بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت قلمبند کروایاہے۔عظمیٰ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا، مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی،مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔یادرہے کہ ایک روز قبل ملک ریاض کی 3بیٹیوں آمنہ عثمان ملک،پشمینہ ملک اور عنبر ملک کوایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین نے 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کوحکم دیاتھا کہ ملزموں کو15 جون تک گرفتار نہ کیاجائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وہ بے قصور ہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔پولیس نے آمنہ عثمان سمیت دیگر کے خلاف گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزموں کے خلاف مقدمہ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
الزامات واپس

مزید :

صفحہ اول -