شہزاد اکبر کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار

      شہزاد اکبر کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سپریم کورٹ پیش ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی کیس میں ملزم ہیں، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا۔شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے ان کے الزامات پر مجھ سے پوچھا تو عدالت میں ہی جواب دوں گا۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -