پارلیمان کے براہ راست سیشن نہ بلائے جائیں، فواد چودھری کا پھر مشورہ

  پارلیمان کے براہ راست سیشن نہ بلائے جائیں، فواد چودھری کا پھر مشورہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرفواد چودھری نے ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کے بجائے ورچوئل اجلاس کئے جائیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک بار پھر اس بات پر زور دوں گا کہ پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کیا جائے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جو سیشن براہ راست منعقد ہوئے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -