مئیر اسلام آباد کی معطلی، وفاقی حکومت کی سنگین غلطیوں کا انکشاف

مئیر اسلام آباد کی معطلی، وفاقی حکومت کی سنگین غلطیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد کی بحالی کا 13 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں مئیر اسلام آباد کی معطلی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت صرف قانون کے مطابق مئیر اسلام آباد کو معطل کرسکتی ہے، قانون کے مطابق جس شخص پر الزام لگا اسے صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیے، مئیر اسلام آباد کی معطلی میں قانون کو نظرانداز کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مئیر اسلام آباد پر انکوائری میں اثرانداز ہونے کا الزام لگا لیکن ثبوت کوئی نہیں، مئیر اسلام آباد پر الزامات لگائے گئے لیکن صفائی کا موقع نہیں دیا گیا، محض الزامات پر کمیشن نے مئیر اسلام آباد کو معطل کرنے کی سفارش کی۔
انکشاف

مزید :

صفحہ اول -