شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے، شیخ رشید

  شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو مرضی کر لیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985ء سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کروائے اور ملیں لگائیں۔سارے منی لانڈروں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ جس نے مصالے، دہی بھلے والے کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی، تمام لوگ ضمانتیں کرا کے نکل چکے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائیں، اسے پھکی دی جائے گی۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -