کورونا کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی اور لاہور میں ہیں: یاسمین راشد

کورونا کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی اور لاہور میں ہیں: یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رہورٹر) وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے جن میں لاہور کے 119، راولپنڈی کے 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احتیاط ہی کورونا سے بچا سکتی ہے، ماسک پہننے سے 40 فیصد انفیکشن رک جاتی ہے۔ پنجاب میں 90 ہزار 69 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ لاہور سے 21 ہزار سے زائد لوگوں کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔ سیمپلز لینے پر 6 کروڑ روپے خرچہ آیا۔ ہم نے 4 ہزار مریضوں کو ٹریس کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کے حوالے سے بے بنیاد خبریں بنائی جا رہی ہیں۔ہمارے پاس قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں میں جگہ موجود ہے۔ ہم نے ویب سائٹس پر تمام انفارمیشن شیئر کی ہیں۔ ہر ہسپتال میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز موجود ہیں۔ ڈاکٹرز تو ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کریں۔ پاکستان جیسا غریب ملک لمبے عرصے تک لاک ڈاون نہیں کر سکتا۔ چھوٹے بچوں، 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -