کوروناوائرس کا شکارجے یو آئی کے رہنما امتیاز قمر انتقال کر گئے

    کوروناوائرس کا شکارجے یو آئی کے رہنما امتیاز قمر انتقال کر گئے

  

لاہور(آئی این پی)لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث 15 روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میں امتیاز قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتیاز قمر پوری زندگی پارٹی کے نظریات کے ساتھ وفادار رہے، انہوں نے لاہور میں ہمیشہ پارٹی کی سربلندی کیلئے کام کیا۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -