محسن مشتاق وزارت خزانہ کے ترجمان مقرر
اسلام آباد (آئی این پی)محسن مشتاق چندنا کو وزارت خزانہ کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فنانس ڈویڑن نے محسن مشتاق چندنا کو فوری طورپر خزانہ ڈویڑن کا ترجمان مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،محسن مشتاق چندنا سینئیر بیوروکریٹ ہیں اور فنانس ڈویڑن میں بطور سپیشل سیکرٹری خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
محسن مشتاق