حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہو گا،اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے۔مغربی بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8.84 ارب روپے کی گرانٹ کے اجراء پر غور ہو گا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی بیس کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست زیر غور آئے گی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال آئی بی کیلئے بجٹ شارٹ فال پورا کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ہیجنگ کی سمری پر غور ہوگا، کرونا سے معیشت پر اثرات اور آئی پی پیز کے ساتھ ٹی اوآرز کا معاملہ بھی شامل ہے۔

حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ آخر -