رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کورونا وائرس میں مبتلا

  رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کورونا وائرس میں مبتلا

  

لاڑکانہ (آئی این پی) سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل طور پر حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں اور کورونا کو معمولی نہ سمجھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اراکین اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

معظم علی عباسی

مزید :

صفحہ آخر -