ایس پی فدا حسین ستی،تین ایس ایچ اوز ایک انسپکٹر اور 36اہلکار کورونا میں مبتلا

ایس پی فدا حسین ستی،تین ایس ایچ اوز ایک انسپکٹر اور 36اہلکار کورونا میں ...

  

اسلام آباد(آن لائن) ایس پی سپریم کورٹ فدا حسین ستی سمیت وفاقی دارالحکومت کے تین ایس ایچ اوز اور ڈپلومیٹک انکلیو میں تعینات انسپکٹرسہیل اور دیگر 36اہلکار کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے 66ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں سے 36 کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ کورونا کا شکار ہونے والوں میں ایس پی سپریم کورٹ سیکیورٹی فدا حسین، ایس ایچ او بہارہ کہو ندیم طاہر، ایس ایچ او تھانہ کوہسار اطہر، ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن ثمینہ ثروت اور ڈپلومیٹک انکلیو میں انٹری پاس کے انچارج انسپکٹر محمد سہیل بھی شامل ہیں جبکہ ماڈل پولیس کے مزید 20 ملازمین کا ٹیسٹ رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔اسلام آباد پولیس میں بڑھتے ہوئے کورونا مرض نے تمام اہلکاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

کورونا میں مبتلا

مزید :

صفحہ آخر -