محکمہ موسمیات نے جون میں بارشوں کی خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے جون میں بارشوں کی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے جون کے مہینے میں شدید گرمی نہ پڑنے کی خوش خبری سنادی اور کہا ہے کہ وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون میں شدید گرمی کا امکان نہیں بلکہ وقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 جون کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔سندھ اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ دادو، سبی، تربت میں درجہ حرارت 44 ڈگری، موہن جو دڑو 43، سکھر،کوئٹہ 34 اور کراچی میں 36 ڈگری رہا۔جموں میں درجہ حرارت 33، سری نگر 24 اور لیہہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -