کوویڈ19سے نمٹنے کیلئے انٹیگریٹیڈرپورٹنگ بہترین طریقہ، اے سی سی اے

کوویڈ19سے نمٹنے کیلئے انٹیگریٹیڈرپورٹنگ بہترین طریقہ، اے سی سی اے

  

لاہور(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی تازہ ترین رپورٹ”اِنسائٹس اِن ٹو اِنٹیگریٹڈ رِپورٹنگ 4.0 (Insights into Integrated Reporting)“میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں COVID-19کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کمپنیاں انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ استعمال کریں جو بہترین طریقہ ہے اور،اِسی کے ساتھ، اپنے وسائل کے استعمال کے لیے بھی بہترین طریقے استعمال کریں اور قدر(value) کی تخلیق کو فروغ دیں۔یہ رپورٹ انٹرنیشنل انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کونسل (آئی آئی آر سی) بزنس نیٹ ورک کی رُکن 48کمپنیوں کے سروے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ جیسا کہ دنیا بھر میں،وباء کے باعث پیداہونے والی امکانی کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے معیشتیں اورکمپنیاں تیاری کر رہی ہیں، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وہ استحکام، وسائل کے بہترین استعمال اور مربوط سوچ پر توجہ مرکوز کریں تاکہ کمپنیوں کو خطرات سے نمٹنے اور اپنی رپورٹنگ بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ایسوسی ایشن کے ہیڈآف کارپوریٹ رپورٹنگ، رچرڈ مارٹن کا خیال ہے کہ اکاؤنٹنٹس کو انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ (آئی آر) اور مربوط سوچ کے حوالے سے اپنی صلاحیتیوں کو بہتر بنانا چاہیے تاکہ وہ کمپنیوں کو واضح انداز میں بتا سکیں کہ وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام کس طرح کیا جائے اور قدر کس طرح پیدا کی جائے۔

رچرڈ کہتے ہیں کہ ’بحران کے عرصے میں، جیسا کہ آج کل ہے وسائل کا بہترین انتظام اوراْس سے تعلق رکھنے والا ٹھہراؤلازمی ہیں۔کمپنیوں کو ہمیشہ اپنے ملازمین کے استعمال پر توجہ کرنا چاہیے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ اپنی ترقی و بہتری جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘رچرڈ کے مطابق’اِنسائٹس اِن ٹوانٹیگریٹیڈ رپورٹنگ 4.0 مالی گوشواروں سے باہر کارپوریٹ رپورٹنگ میں بہتری کے لیے حکام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے خلاف ہے۔ ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کو محض مارکیٹنگ ٹول کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے کارپوریٹ کا اہم حصہ ہونا چاہیے۔‘ یہ رپورٹ فی الحقیقت انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ پراے سی سی اے کی چوتھی سالانہ رپورٹ کا جائزہ ہے۔ اِس سال،اِس تحقیق میں، بعض شعبوں میں ہونے والی بتدریج بہتری کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جس میں انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ اور آئی آئی آر سی کے فریم ورک کی آگاہی شامل ہیں۔رپورٹ کے مصنف، رچرڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ تین انسائٹس ان تو انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کو بینچ مارک کے طور پراستعمال کرنے کی صورت میں اب بھی بہت سے اہم شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ’یہ بات افسوس ناک ہے کہ، ہمارے جائزہ لینے والوں کی جانب سے رپورٹوں کو دئیے گئے اوسط اسکور کی بنیاد پر،رپورٹنگ کا مجموعی معیار انحطاط پذیر ہے۔‘’اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے مذکورہ اْصولوں پر عمل درآمد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن تعمیل کے معیار میں بہتری نہیں ہو رہی ہے۔

مزید :

کامرس -