فنی تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    فنی تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، میاں اسلم اقبال

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ ٹیوٹ سیکٹرسے متعلق صوبائی وزیر انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ حکومت پنجاب، میاں محمد اسلم اقبال کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو مینسول عبد الخالق خان،چیف ایگزیکٹیو آفیسر گوتھم احمد شفیق اورجی ایم مینسول عامر عزیز کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ کو موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی اور التماس کی کہTVETسیکٹر سے منسلک دوسری انڈسٹریز کی طرح اس سیکٹر کو بھی جلد از جلددوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ تربیت یافتہ سٹاف متعلقہ انڈسٹریز میں کام کرسکے۔ صوبائی وزیر نے اس رائے کو سراہتے ہوئے ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا۔ ان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ہونے والی میٹنگز میں وزیر اعلیٰ، صوبائی وزراء و سیکرٹریز کے سامنے اس نکتہ نظر کو رکھیں گے

مزید :

کامرس -