2018.19میں لائیو سٹاک شعبہ کی شرح نمو 4فیصد رہی، تجزیہ کار

2018.19میں لائیو سٹاک شعبہ کی شرح نمو 4فیصد رہی، تجزیہ کار

  

اسلام آباد (اے پی پی) لائیو سٹاک کا شعبہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 11.22 فیصد کا حصہ دار ہے۔ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران شعبہ کی شرح نمو 4 فیصد رہی ہے۔ لائیو سٹاک کا شعبہ دیہی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار تنویر احمد نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ لائیو سٹاک کا شعبہ قومی برآمدات میں اہم شراکت دار ہے جبکہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر 80 لاکھ خاندانوں کی 35 تا 40 فیصد آمدنی بھی لائیو سٹاک کے شعبہ سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے اور دیہی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل دوسرا بڑا شعبہ پولٹری کی صنعت ہے۔ پولٹری کی صنعت میں گزشتہ مالی سال کے اختتام تک 700 ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پولٹری کی صنعت 1.5 ملین افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے جبکہ شعبہ کی سالانہ شرح نمو 8 تا 10 فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے لائیو سٹاک اور پولٹری کے شعبہ جات اہم کردار اد اکرسکتے ہیں جس کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک اور پولٹری کی ترقی کے لئے کم شرح سود پر آسان قرضوں کی فراہمی سے مطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے جس سے دیہی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ مجموعی قومی پیداوار کی بڑھوتری میں بھی اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہ

مزید :

کامرس -