پیٹرول سستا ہوگیا،لیکن مہنگائی کم نہیں ہو رہی،شاہ عبد الحق

پیٹرول سستا ہوگیا،لیکن مہنگائی کم نہیں ہو رہی،شاہ عبد الحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی ناصر خان ترابی،مفتی عبد الحق سیفی،مولانا الطاف قادری، علامہ کامران قادری،سید رفیق شاہ نے پیٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ توانائی سے لیکر،ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اسی حساب سے کمی ہونی چاہیے۔ پیٹرولیم نرخوں میں کمی کے حقیقی ثمرات سے عوام محروم ہیں مہنگائی میں ذرا بھی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ ایک بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا ہوگیا لیکن ملک سے مہنگائی کم نہیں ہو رہی، ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کے فوائد عوام تک نہ پہنچ سکیں۔مرغی،سبزی،گوشت،دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس پر حکومت کا کنٹرول نظر نہیں آتا۔ ایندھن کے دام نیچے آنے کے حقیقی ثمرات عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں منتقل کرنا ضروری ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -