ملک کی معاشی ترقی نواز شریف کا اگلا ہدف ہے،بلال اعجاز شفیع

ملک کی معاشی ترقی نواز شریف کا اگلا ہدف ہے،بلال اعجاز شفیع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی کونسل کے رکن سابق ضلعی صدر وکراچی کے حلقے NA-249 سے امیدوار قومی اسمبلی *میاں بلال اعجاز شفیع نے میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن محمد صفدر کے ایڈائزر رانا فرحان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٓ ٓملک کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی ہمارے قائد نواز شریف کا اگلا ہدف ہے. بدلتے حالات میں ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے پاس آخری امید ہے۔کشمیر سے کراچی تک پاکستان مسلم لیگ(ن)قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں درست سمت پیش قدمی کر رہی ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ایڈوائزر رانا فرحان پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی کونسل کے رکن و سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کراچی عبد الحمید بٹ نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کراچی سے دو مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع مرحوم کے صاحبزادے میاں بلال اعجاز شفیع کے دفتر میں ان سے ملاقات کی جس میں رانا فرحان نے بلال اعجاز شفیع کو کیپٹن صفدر کا خصوصی پیغام پہنچانے کے ساتھ ان کے خاندان کی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ لازوال وفاداری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف بلال اعجاز شفیع کو بھی اپنے مرحوم والد اعجاز شفیع صاحب کی طرح پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملک اور قوم ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکیں. میاں بلال اعجاز شفیع نے میاں نواز شریف کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مشرف کے بدترین آمرانہ دور میں جب بڑے بڑے جغادری سیاست دان مشرف کے ہاتھ پر بیعت کرچکے تھے مرحوم اعجاز شفیع نے حق اور سچ کا ساتھ دینے کا اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا جس کی بہت بھاری قیمت بھی چکائی لیکن میاں محمد نواز شریف کا ساتھ اپنی آخری سانس تک نبھایا. میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ملک اور قوم کا مفاد صرف منصفانہ اور شفاف انتخاب اور عوام کے حق حکمرانی میں ہے. پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی طرح معاشی صلاحیتوں کو بھی ناقابل تسخیر بنا کر ہی ہم اقوام عالم میں سر اٹھا کر چل سکتے ہیں. آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے چھٹکارے اور آزادانہ معاشی پالیسیوں کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مایہ ناز معاشی ٹیم کی اقتدار میں واپسی ناگزیر ہوچکی ہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -