کورونا کے روک تھام کیلئے بھرپور معاونت کررہے ہیں،پروفیسر سعید قریشی

  کورونا کے روک تھام کیلئے بھرپور معاونت کررہے ہیں،پروفیسر سعید قریشی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ابتدا سے ہی کرونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کوبہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھرپور معاونت کی جو تاحال جاری ہے، اور سلسلے کواگے بڑھاتے ہوئے نیپا چورنگی پر قائم اسپتال کو انفیکشنز ڈیزیز کے علاج کے لیے مختص کرتے ہوئے اس کا انتظام ڈاؤ یونیورسٹی کے حوالے کردیاہے، اس اسپتال کا کام حتمی مراحل میں تیزی سے جاری ہے چھ ہفتے بعد یہ اسپتال کام شروع کردیگا تک مکمل کرلیا جائے گا،اسپتال میں 200مریضوں کوعلاج کی سہولت دستیاب ہوسکے گی، 16آئی سی یو اور 64سینٹرل اے سی پر مشتمل بیڈ ہونگے۔ یہ باتیں انہوں نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں اٹھائے گئیاقدامات کے بارے میں کوڈ 19-ویبنار سیریز میں آ ن لائن خطاب کرتے ہوئے کہیں، جس سے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرسید طا رق رفیع نے بھی خطاب کیا پروفیسر سعید قریشی نے بتایا کہ فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آیا، اس کے ساتھ ہی ڈاؤ یونیورسٹی نے بڑے پیمانے انتظامات شروع کردئیے گئے ہم نے اپنے طلبہ کو اس مرض سے بچانے کے لئے کامیابی سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا، جس میں ہمارے فیکلٹی ممبرز نے کورس میں ضروری تبدیلیاں کیں، ہم نے طلبہ کے امتحانات بھی آئن لائن لانے کے انتظامات کیے اور ساتھ ہی جو طلبہ سپلیمنٹری امتحانات دینے والے تھے، انہیں بھی ہم نے آن لائن امتحان دینے کی سہولت فراہم کی، جس میں طلبہ نے پرجوش انداز میں حصہ لیا اور ہم نے کامیابی سے یہ مرحلہ طے کیا، انہو ں نے مزید کہا کہ فیصل غنی نے طلبہ کے لیے بہت سے موڈلیول ترتیب دیئے، جو کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور آئی ایم ٹی کے طلبہ کے لیے تھے، انہو ں بتایا کہ ہمیں یہ مرحلہ طے کرنے میں کچھ پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ کچھ طلبہ کو کمپوٹر کے آن لائن استعمال زیادہ مہارت نہیں رکھتے تھے،ہم نے ان تمام مشکلات کو حل کیا۔ٓٓانہوں نے مزید بتایا کہ پہلے دن سے ہی ہم نے کورونا کے لیے الگ وارڈبنایا اور آنے والے مریضوں کو اس میں رکھا، افسوس ناک بات یہ ہے کہ کورونا سے مریضوں کی اموات کا تناسب پاکستان میں بڑھ گیا ہے، ہم نے کورونا کے مریضو ں کی جان بچانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں، جن میں وینٹیلیٹرکا استعما ل اہم ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -