صدر چیمبر آف کامرس کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

صدر چیمبر آف کامرس کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور چیمبر کا ایک اجلاسزیر صدرات صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر حاجی طلا محمد، ایگزیکٹیو ممبران میں رحمان گل، عاطف شہزاد،تنویر احمد، عدنان جلیل، احتشام حلیم،کے علاوہ تاجر برادری سے بھی ممبران شامل ہوئے۔اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کو فوری حکومت سے حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔محمد عاطف حلیم نے ر چیمبر کے ممبران کو بھی مطلع کیا کہ جن ممبران نے اپنی ممبر شپ سال 20-21کی تجدید نہیں کروائی ہے وہ جلد یز جلد ممبر شپ کی تجدید کروالیں تاکہ آپ کی ممبر شپ ضائع نہ ہو جائے۔ ممبر شپ سال براے20-21 کی تجدید کی اخری تاریخ 15جون کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -