فرائض سے غفلت برداشت نہیں،نائب تحصیلیدار مطیع اللہ

فرائض سے غفلت برداشت نہیں،نائب تحصیلیدار مطیع اللہ

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نائب تحصیلدار پیر مطیع اللہ شان نے پٹواریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کرے۔ دفتر آنے والے سائلین کے ساتھ نہ صرف خوش اخلاقی سے پیش آئیں بلکہ ان کے تمام جائز کام بروقت تکمیل تک پہنچائے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ موجودہ حکومت نے محکمہ مال میں انقلابی اصلاحات لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور یہی وجہ ہے کہ مذکورہ محکمے کا نظام پہلے سے کئی بہتر ہوچکا ہے انہوں نے پٹواریوں پر زور دیا کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی سے کام نہ لیں لے اور دفتر آنے والے شہریوں کے ساتھ نہ صرف خوش خلاقی ترقی اور خوش زبانی سے پیش آئیں بلکہ ان کے تمام جائز کام بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین طریقے سے ان کی رہنمائی کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹواریوں کو ہر ماہ حکومت کی جانب سے بھاری بھرکم تنخواہ ملتی ہے اسی لیے سرکاری ملازم کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے پیشے کے ساتھ ایمانداری اور دیانت داری کا مظاہرہ کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -