سرائے نورنگ،زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے

سرائے نورنگ،زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کو جرمانے

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ٹریفک پولیس نورنگ کے انچارج امیر عالم خان نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر انچارج ٹریفک پولیس نورنگ ٹی اوامیر عالم خان کے ہمراہ ٹریفک پولیس  نے بنوں ڈیرہ روڈ پر مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کو بھاری جرمانہ کیا جبکہ مسافروں سے لئے گئے اضافی پیسے بھی واپس کر دئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -