ملاکنڈ کے تاجر کورونا وباء کے خاتمہ میں حکومت کا ساتھ دیں: ریحان گل خٹک

  ملاکنڈ کے تاجر کورونا وباء کے خاتمہ میں حکومت کا ساتھ دیں: ریحان گل خٹک

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے کہاہے کہاہے کہ مالاکنڈکے تاجربرادری کروناوائرس کے خاتمے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمرض پرقابوپالنامشکل ہوگا۔تاجربرادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرن کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرمالاکنڈریحان گل خٹک نے اپنے افس میں ضلع مالاکنڈکے تاجربرادری کے تمام بازاروں کے صدورسے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا وفدمیں تھانہ بازارکے صدرقادرخان سخاکوٹ بازارکے صدرحمیدخان لالہ بٹ خیلہ بازارکے صدرحاجی شاکراللہ خان اورجنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان شامل تھے۔اس موقع پرتاجربرادری نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈکوتاجربرادری کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے تاجربرادری سیلاب دہشت گردی اورزلزلے میں پہلے سے متاثرہوچکے ہیں اب کرونہ وائرس کے لاکھ ڈاؤن کی وجہ سے تاجربرادری دوقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اورہزاروں ملازمین بے روزگارہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے احکامات پرعمل درامدکریں گے حکومت تاجربرادری کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -