عوام اور تاجر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،طلحہ زبیر

عوام اور تاجر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،طلحہ زبیر

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یا دیگر حکومتی شخصیات کا لاک ڈاون میں نرمی کے متعلق اعلانات پر ضلعی انتظامیہ اس وقت تک عمل درآمد نہیں کر سکتی جب تک ضلعی انتظامیہ کے پاس کوئی افیشل تحریری حکم نامہ نہ ہو کیونکہ افیشل حکم نامہ ایک رولز کے تحت چیف سیکرٹری سے ضلعی انتظامیہ کے پاس پہنچنے میں وقت لگتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں کیونکہ کورونا وائر س ایک خطرناک مرض ہے لیکن اس کا علاج صرف اور صرف احتیاط میں ہی پوشیدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور تاجر ماسک کا استعمال کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہر دوکاندار اپنی دوکان کے سامنے،، نو ماسک نو سروس،،کا بورڈآویزاں کریں ماسک استعمال نہ کرنے والے اور بغیر ماسک کے دوکان میں داخل ہونے والے کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا عوام غیر ضروری اپنے گھروں سے نہ نکلے اپنے اور عزیز و اقارب کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ اس وقت نوشہرہ سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ کے اکثر شہروں میں پیٹرول کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی متاثر ہے اس لیے پیٹرول کی بحران ہے اور اس بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ بھر پور کاروائی کر رہی ہے اور پیٹرول کی سرکاری نرخ سے زیادہ نرخ وصولی پر اکثر پیٹرول پمپ مالکان کو جرمانہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 48سے 72 گھنٹوں میں پیٹرول کی اس وقتی بحران پر قابو پاکر نوشہرہ کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیٹرول کے ساتھ ساتھ ہمارے صوبے خیبر پختونخواہ میں آٹا بحران بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ پنجاب نے خیبر پختونخواہ گندم کی سپلائی پر پابندی عائد کر دی اور اس صوبے کی ضرورت ساڑھے چار لاکھ ٹن ہے جو کہ زیادہ ہے لیکن پیٹرول بحران کی طرح آٹا بحران پر بھی قابو پالیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -