کاروباری طبقے کو حکومتی پیکج نہ ملنا افسوس ناک ہے،نیاز ولی آفریدی

کاروباری طبقے کو حکومتی پیکج نہ ملنا افسوس ناک ہے،نیاز ولی آفریدی

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)کاروباری طبقے کو حکومتی پیکج نہ ملنا افسوس ناک ہے کرونا وائرس اور لاک ڈوان کی وجہ سے جہاں جانی نقصان بھی ہوا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملک میں کاروبار جو ایک ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور کاروبار ملک کی معیشت میں اہم رول ادا کرتا ہے لاک ڈوان کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ان خیالات کااظہارعوامی انقلابی لیگ کے سپیکرنیاز ولی افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کاروباری حضرات نے بہت نقصانات اٹھائے لیکن کاروباری حضرات کو حکومت کی جانب سے کوئی پیکج نہ دیا گیا جو کہ کاروباری حضرات پچھلے تین مہینوں سے دوکانوں کے کرائے اور ملازمین کی تنخواہیں بھی دیں رہے ہیں جس کی وجہ سے تاجر طبقہ سخت مشکلات کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاجر برادری کا بہت بڑا نقصان ہو چکا ہے جس کی وجہ سے تاجر کو اپنے دوکانوں کے کرائے، ملازمین کی تنخواہیں اور بچوں کے پیٹ پالنا مشکل بن چکا ہے انہوں نے تاجروں کیلئے حکومت کی جانب سے پیکج اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -