نوشہرہ، واپڈ اسٹورز سے پے درپے چوریوں کیخلاف تحقیقات شروع

نوشہرہ، واپڈ اسٹورز سے پے درپے چوریوں کیخلاف تحقیقات شروع

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) واپڈا کے سرکاری سٹوروں سے پے درپے ٹرانسفارمرز اور دیگر قیمتی سامان کی چورویوں پر چیف ایگزیکٹیوپیسکو کا ایکشن ایکسین RED، ایکسین پیسکو کنسٹرکشن بنوں ڈویژن سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسکو معطل اعلیٰ سطح محکمانہ تحقیقات شروع نیب اور ایف آئی اے نے بھی ریکارڈ طلب کر دیا کئی واپدا سٹوروں کے روک چارج زیر زمین چلے گئے واپدا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا سوات پیسکو کنسٹرکشن ڈویژن، مردان اور ایبٹ آباد پیسکو کنسٹرکشن ڈویژنز میں بھی کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چند کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک سوزکی وین میں واپڈا (پیسکو) کے سرکاری سٹور سے ٹرانسفارمرز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہوئے پکڑے تھے سوزو کی وین کا نمبر پلیٹ بھی جعلی تھا اور یہ صرف ایک واردات نہیں تھی اس سے قبل بھی اسی طرح کی کئی وارداتیں ہوتی رہتی ہے اس پے در پے وارداتوں پر چیف ایگزیکٹیو پیسکو عبدالجبار خان نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسین RED، ایکسین پیسکو کنسٹرکشن بنوں ڈویژن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسکو کو معطل کرتے ہوئے اعلیٰ سطح محکمانہ کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ واپدا کے ان بڑے بڑے سٹوروں کا ریکارڈ نیب اور ایف آئی اے نے بھی طلب کیا ہے نیب اور ایف آئی اے کا ریکارڈ طلب کرنے کے بعد اکثر صتوروں کے ورک چارج زیر زمین چلے گئے ہیں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی پر آل پاکستان واپڈا کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر حاجی لعل زادہ خان اور ان کی پوری کابینہ نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو کو خراج تحسین پیش کی ہے اور کہا ہے اسی طرح پیسکو چیف سوات، مردان اور آیبٹ آباد پیسکو کنسٹرکشن کے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -