ملک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے‘ محمد فائق شاہ

ملک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے‘ محمد فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، برآمدات، سرمایہ کاری اور ٹیکس حدف میں کمی صنعتوں کو دیوالیہ اور معیشت کو تباہ کر دے گی۔ایک کورونا نہیں بلکہ حکمرانوں کی سولو فلائٹ، دانش وحکمت میں کمی اور بد انتظامی شامل ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ اس کا حل تمام اداروں کا مل بیٹھ کر فیصلے کرنے میں مضمر ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں کی گرفت کمزور اور ذاتی سیاست کے گرد گھومتی ہے جو ملک وعوام کو پیچھے لے جا رہی ہے۔انہوں نے سیاحت کھولنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی شدت میں یہ فیصلہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ کیا جاتا اور اس پر عمل درآمد کروایا جاتا تو بہتر تھا انہوں نے انتظامیہ، ڈاکٹرز وزارت صحت اور وزراء اعلیٰ کے مختلف کورونا اعدادوشمار پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا یہ کوآرڈی نیشن عوام کو مدد فراہم کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی نوجوان قیادت کے ساتھ ہر محاذ پر محاسبہ اور اصلاح کا منشور لے کر میدان عمل میں ہے جسے تکمیل تک پہنچایا جائیگا