متھرا کی حدود میں شہری کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

متھرا کی حدود میں شہری کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ متھرا کی حدود میں شہری کے قتل میں موث 3 ملزمان گرفتار کر لیا، ملزمان کی فائرنگ سے مقامی شخص انور علی ولد تاج محمدلگ کر جاں بحق ہو گیا تھا،جو نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقے متھرا میں انور علی ولد تاج محمد لگ کر جاں بحق ہو چکا تھا، جس کا مقدمہ ارشد ولد تاج محمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف درج کیا گیاایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایچ او متھرحسن خان نے ڈی ایس پی رورل رحیم حسین کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان نیک اختر ولد بارے حق،درویش ولد مختیار اور محمد خان عرف کوچے ولد انور خان ساکنان شابڑہ کو گرفتار کر لیا جو واردات کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے آسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں فریقین کے آپس میں سابقہ دشمی چلی آرہی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -