بٹ خیلہ،تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی برقرار

بٹ خیلہ،تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی برقرار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)تیل کے قیمتوں میں نمایاں کمی گندم کاسیزن ہونے کے باوجود بٹ خیلہ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں آٹے کاتھیلہ 300روپے مزیدمہنگا عوام کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کوعوام نے تبدیلی کے نام پرووٹ دیاتھامگردوسال گزرنے کے باوجود بٹ خیلہ کے عوام کے مسائل حل نہ ہوسکے تیل کے قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ضلع مالاکنڈمیں اشیاء خوردنوش کے قیمتیں کم نہ ہوسکے جبکہ اٹے کے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے فی تھیلہ 1150تک پہنچ گیاجوغریب عوام کے قوت خریدسے باہرہے علاقے کے عوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب عوا کے حالت زار پررحم کیاجائے اورمہنگاء کوکنٹرول کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -