پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 10 منشیات فروش گرفتار

پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 10 منشیات فروش گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نو جوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی خاطر منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر لیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر4کلو گرام چرس4 کلو گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت آئس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے 10افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین خان نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ منشیات فروش جعفر ولد اندا ز گل اور شکیل ولد نعمت اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلوگرام ہیر وئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے منشیا ت فرو ش نہال،کامل اور مجا ہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ خان نے منشیات فروش میا ں عبد الوحید ولد فدا محمد سکنہ چمکنی اور اکرام ولد سید الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام چر س اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ تھانہ خزانہ پولیس نے مشہور منشیات فروش اسحاق کے بیٹھک پر چھاپہ لگا کر تین ملزمان اسحاق ولد یو سف،عثمان ولد یا سین،ملنگ ولد عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -