ہاؤسنگ سوسائٹیزکیس،ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب

ہاؤسنگ سوسائٹیزکیس،ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب

  

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز فرانزک آڈٹ کیس میں صوبوں میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب کر لی۔گزشتہ روز جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اگر صوبوں اور وفاق کے قوانین میں تضاد ہو تو وفاق کا قانون لاگو ہوگا، اس کا تعین صوبوں اور وفاق کی رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ ایف آئی اے کے اختیارات اور ضمانت سے متعلق ایشوز کا تعین ہونا ضروری ہے، یہ کیسز عام عدالت میں چلیں گے یا خصوصی عدالت میں، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔ دور ان سماعت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی عدالت میں پیش ہوئے،شہری نے ایف آئی اے رپورٹ پر سوال اٹھا دیا۔ درخواست گزار شہری نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ میں بہت سے لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

معاونت طلب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -