ملالہ یوسف زئی کا امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

ملالہ یوسف زئی کا امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر انصاف کا مطالبہ

  

لندن(آئی این پی)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر آواز بلند کردی۔ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ میں سیاہ فام کمیونٹی کے ساتھ احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل دیگر افراد کیلئے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں۔ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔آخر میں انہوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ بلیک لائیوزمیٹرز یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی میں گزشتہ دنوں سفید فام کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح محفوظ بنایا جائے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔

ملالہ یوسف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -