پٹرول بحران سراٹھانے لگا، ملک کے مختلف حصوں میں شدید قلت

پٹرول بحران سراٹھانے لگا، ملک کے مختلف حصوں میں شدید قلت

  

اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول کی شدید قلت ہوگئی، نجی پٹرول پمپس مالکان نے سستا پٹرول فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ نجی پٹرولیم کمپنیوں کا موقف ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی کردی اور جو ان کے پاس تیل کا ذخیرہ تھا وہ انہوں نے گزشتہ قیمت پر خریدا تھا لیکن اب چونکہ قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے اور پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی لہٰذاان کیلئے سستا پٹرول بیچنا ممکن نہیں۔ دوسری طرف پی ایس او کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے اور پی ایس او مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے پٹرول پمپس پر پٹرول کی کوئی قلت نہیں۔ پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ نجی پٹرول پمپس مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے کیونکہ پٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔

پٹرول بحران

مزید :

پشاورصفحہ آخر -