ٹانک،زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

ٹانک،زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک ضلعی انتظامیہ کا ذائد المعیاد آشیاء بیچنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے سامان تلف کرنے سمیت بھاری جرمانے عائد۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک بازار میں صوبائی حکومت کی طرف سے وضع کردہ کورونا کے حوالے سے ایس او پی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک شوکت اقبال نے ٹانک بازار کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر کاروائی کرکے ٹانک بازار میں زائد المعیاد اشیاء رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے ہزاروں روپے کی اشیائخوردنی جوزائد المعیاد تحویل میں لیگر موقع پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی دی کہ دو دن کے اندر اندر اپنی دوکانوں سے زائد المعیاد اشیاء ختم کرکے تلف کریں، انھوں نے دوکاندار یونین کے عہدیداروں پر واضح کیاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور انکے کاروباری مراکز سییل کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام زائدالمعیاد اشیاء تحویل میں لیکر محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو تلف کرنے کے احکامات جاری کئیے۔