پشاور،ریسکیو 1122،26 اضلاع میں خدمات میں مگن

پشاور،ریسکیو 1122،26 اضلاع میں خدمات میں مگن

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122اس وقت صوبے کے 26اضلاع میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اس ادارے نے گزشتہ ماہ کے دوران 8ہزار 5سو سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں، ْ ڈاکٹر خطیر احمد ڈی جی ریسکیوکے مطابق رریسکیو 1122 نے مئی کے دوران 1874ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں، گزشتہ ماہ 5168 میڈیکل، 320آ تشز دگیاں اور 155جرائم کے واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122نے ایک ما ہ میں 574کورونا متاثرہ مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ سنٹرز منتقل کیا،،انہوں نے کہاکہ 108پانی میں ڈوبنے اور23عمارتیں منہدم ہونے کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں،: مختلف ایمرجنسیز کے دوران 320افراد جاں بحق جبکہ 8313زخمیوں و مریضو ں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -