نئے اضلاع میں ہیلتھ سٹاف کی کمی دور کی جائیگی،ڈاکٹر نیاز آفریدی

نئے اضلاع میں ہیلتھ سٹاف کی کمی دور کی جائیگی،ڈاکٹر نیاز آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضم شدہ اضلاع ڈاکٹرنیاز آفریدی نے کہا ہے کہ ضم شدہ میں اے آئی پی پروگرام کے تحت ہیلتھ سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے تین سال کیلئے مختلف ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسر ز اور دیگر عملہ بھرتی کیا جارہاہے جس کو پرکشش تنخواہیں دی جائیگی اور جولائی کے مہینے میں بھرتی کا عمل مکمل ہوجائیگا جبکہ اے آئی پی پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے بیسک ہیلتھ یونٹس میں 24/7گھنٹے سروسز جلد شروع کی جائیگی اور بی ایچ اوز کو تمام سامان مہیا جائیگا جس سے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو علاج معالجے کے بہتر سہولیات میسر آئیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قبائلی ضلع باجوڑ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے ناوگئی ہسپتال اور خار ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موبائل ہسپتال گاڑیوں اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈی ایچ او آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں اے آئی پی ترقیاتی پروگرام کے تحت تین سال کیلئے ہیلتھ ملازمین بھرتی کئے جائیں گے جن میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف شامل ہیں اور ان کو پرکشش تنخواہیں دی جائیگی جس کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیاگیاہیں اور سکرونٹی کا عمل جاری ہیں او ریہ عمل جولائی تک مکمل ہوجائیگا۔ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے کہا کہ اے آئی پی پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے بی ایچ اوز میں تمام ہفتہ 24گھنٹے سرو س فراہم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جبکہ بی ایچ اوزکو تمام وسائل فراہم کی جائیگی جس میں ٹیسٹ اور ایکسپرے کی سہولت بھی شامل ہیں اور ان بی ایچ یو ز میں ڈبلیو ایم او، گائنٹی ڈاکٹر سمیت نرسز وغیرہ بھی تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے مختلف ہسپتالوں ڈاکٹر وں کی کمی دور کرنے پرکشش تنخواہیں دی جائیگی اور ان میں تعینات کئے جانیوالے سپشیلٹ ڈاکٹرز کو چار لاکھ پچاس ہزا ر روپے، ایمرجنسی میڈیکل آفیسر کو تین لاکھ روپے، میڈیکل آفیسر کو دو لاکھ روپے، نرس کو ایک لاکھ روپے اور ایل ایچ وی کو 70سے80ہزار روپے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں ڈیوٹی نہ کرنیوالے یا ملازمین کی جگہ ڈیوٹی کرنیوالے دوسرے افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ناوگئی ہسپتال میں جو ضروریات ہیں وہ پوری کی جائیگی اور ناوگئی ہسپتال میں سولرائزیشن بھی کیاجائیگا۔ کورونا وائرس کیخلاف اُٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز آفریدی نے بتایا کہ ضم شدہ اضلاع کے مختلف ہسپتالوں، کالجز اور سکولوں میں کورنٹائن سنٹرز وآئسولیشن وارڈ ز قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہیلتھ سٹاف کو آگاہی دی گئی اور ان کو پی پی ای کٹس بھی دئے گئے ہیں۔