ہشت نگری پولیس کی کارروائی‘ قمار بازی میں مصروف 7 افراد گرفتار

ہشت نگری پولیس کی کارروائی‘ قمار بازی میں مصروف 7 افراد گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے معروف تجارتی مرکز میں قمار بازی میں مصروف 7 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود جھنڈا بازار میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران دھر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا یے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف 7 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان ڈی ایس پی عتیق شاہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا بازار کے ایک تجارتی مرکز میں قماربازی میں مصروف سات ملزمان عدنان، رضوان، محبت، تاج محمد، یونس، وسیم اور احسان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -