خیبر، ڈی پی او کی تما م چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی
خیبر (بیورورپورٹ)خیبر پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتا یا کہ لنڈیکوتل میں زیڑے چیک پوسٹ،چروازگئی چیک پوسٹ مچنی چیک پوسٹ سمیت طورخم میں تمام چیک پوائنٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے کلوز کر دئیے گئے کرپشن کی بڑھتی ہوئی شکایات پر آئی جی پولیس کی ہدایات پر کاورائی کی گئی جبکہ ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے چیک پوسٹوں پر کرپشن کے الزام میں 17پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے بر خاست کر دیا اور 50اہلکاروں کو سسپینڈ کر دیا گیا جمرود اور لنڈیکوتل کے چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں پر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے 17اہلاکروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا جبکہ 50اہلکاروں کو سسپینڈ کر دیا دی پی او کے کے مطابق کہ آئی جی خیبر پختونخوا ہ ثنااللہ عباسی کے واضح احکامات کے مطابق کرپشن اور منشیات فروشوں کے ساتھ روابط اور منشیات کا دھندا کرنے والوں کو کسی بھی طور پر خیبر پولیس میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور خیبر پولیس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائیگا رشوت خوری بدعنوانی اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کو خیبر پولیس سے نکال دیا جائے گا واضح رہے کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ سے لیکر طورخم تک مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کیا جا تاتھا جس کے خلاف روزانہ سوشل میڈیا اورپرنٹ میڈیا پر خبریں شائع ہو تے تھے جبکہ خیبر وکلاء نے اس خلاف عدالت میں رٹ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے چھ جون کو ڈی سی خیبر اور ڈی پی او خیبر کو طلب کیا گیا