صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو ڈی)کا اجلاس

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو ڈی)کا اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو ڈی)کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو ڈی اور متعلقہ محکموں کے ممبران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کیلئے شعبہ ہائے صحت، سماجی بہبود، سڑکوں، پلوں، زراعت، واٹر اور ڈی ڈبلیو ایس ایس سے متعلق 30پراجیکٹس پر غور کیا۔ فورم نے 33819.208ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے 29پراجیکٹس کی منظوری دی جبکہ تین منصوبے ملتوی کئے گئے اور اصلاح کیلئے انہیں متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔صحت کے شعبے کے منظور شدہ منصوبوں میں فاٹا میں انٹیگریٹڈ ویکٹر منیجمنٹ پروگرام، چلڈرن و میٹرنٹی ہسپتال چارسدہ کی تعمیر، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں موجودہ ایکسیڈنٹ و ایمر جنسی یونٹ اور آئی سی یو کی درجہ بلندی،محکمہ صحت میں انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی تعمیرموجودہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ کی کیٹگری Bہسپتال اور (لیولII)ٹراما سنٹر ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی سنٹر ضلع سوات کی درجہ بلندی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کی درجہ بلندی، بائیو میٹرک سسٹم /سرویلنس کیمروں کی فراہمی، زچگی اور شیر خوار بچوں کی زندگیوں کو بچانے جیسے منصوبے شامل ہیں۔شعبہ سماجی بہبود کے منظور شدہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں ڈیٹوکس یونٹ اور موجودہ الیون ڈرگ ایڈکٹ بحالی مراکزکی استعداد بڑھانا، ضلع سوات، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں ماڈل انسٹیٹیوٹ (زمونگ کور) فارسٹیٹ چلڈرن کے بوائز کیمپس کی تعمیر اور ضلع پشاور میں (نان ADP) ایک گرلز کیمپس کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -