انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

  انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(پ ر)انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف سفارشات کے ساتھ سال 2020-19 کا نظرثانی شدہ اور 2021-20 کے لئے مجوزہ بجٹ ڈائریکٹر فنانس انجینئر سجاد علی نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ جس کی کمیٹی نے منظوری دے دی۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران خان ، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی پروفیسر ڈاکٹر صداقت جان، مس نادیہ خان ڈپٹی پلاننگ آفیسر ایچ ای ڈی،محمد فاروق ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی سمیر سبطین، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور رجسٹرار ڈاکٹر مرتضی علی بھی موجود تھے۔